لائبریریاں

شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی،  چائنہ لائبریری کنسورشیم فار فارن سٹڈیز یونیورسٹیز کے تین بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ یونیورسٹی میں دو مرکزی لایبریریاں ہیں، ایک ہانکھو کیمپس میں جبکہ دوسری سانگ چیانگ کیمپس میں واقع ہے۔ ان لائبریریوں میں ایک ملین سے زائد کتابیں ہیں، جسمیں آدھی کتابیں فارن زبانوں میں ہیں۔ اس کے علاوہ 2300 مختلف چائنیز اور غیر ملکی جرائد اور اخبارات بھی ہیں۔

خاص طور پر ہمارا ا     نگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر میٹریل سینٹر چین کی وزارتِ تعلیم کی طرف سے عطیہ شدہ ہے۔ یہ مرکز انگلش ادب و زبان کا بیترین ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مطالعے کے لیے مزید کتب اور جرائد کی ضرورت ہو تو ہماری برقی کتب کے ذرائع بھی موجود ہیں۔ ہمارے پاس  ایک ملین برقی کتب اور دیگر تحقیق کے مواد موجود  ہیں۔

ہماری یونیورسٹی کے دونوں  کیمپس میں تحقیق اور تعلیم کے لیے لائبریریوں میں پرسکون ماحول اور بہترین کمرے مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات میں وائی فائی ،کاپی کروانے  اور بائنڈنگ وغیرہ  کی بھی سہولت دستیاب ہے۔

کیمپس کے اندر بھی مختلف سکولز اور شعبہ جات میں ریفرنس بکس اور مخصوص جرائد بھی مل سکتے ہیں۔

Share: