ہماری تاریخ

ہماری تاریخ دسمبر 1949سے شروع ہوتی ہے، جب شنگھائی رشین سکول کے نام سے آغاز کیا گیا اور یہ سکول ایسٹ چائنہ  پیلپز ریوولشن یونیورسٹی سے الحاق تھا۔ یہ سکول چین کی تاریخ میں پہلا ادارہ تھا، جہاں غیر ملکی زبانوں میں اعلی  تعلیم کے خدوخال تیار کیے گئے۔ اس سکول کے پہلے صدر اور سرخیل چیانگ چنگ فنگ تھے، جو روسی زبان کے ممتاز مترجم اور مصنف تھے۔ انہوں نےہی چین کے انسائکلوپیڈیا کی اشاعت کا بیڑہ اٹھایا۔ شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی کی 70 سالہ تاریخ میں ممتاز اساتذہ ، سکالرز اور ماہرین کی ایک بڑی تمدار تیار

یونیورسٹی کی تاریخ - ایک نظر میں:

شنگھائی رشین سکول: (1950-1949)

عوامی جمہوریہ چین کی تاسیں کے بعد ملک کو ایسے ماہراور پروفیشنل افرار کی ضرورت تھی جو سابقہ سوویت یونین کے سوشلسٹ کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اسی بنیاد پر مرکزی حکومت اور شانگھائی حکومت نے مل کر فیصلہ کیا کہ شنگھائی میں ایک رشین سکول قائم کیا جائے۔ سو دسمبر 1949 میں یہ سکول قائم کر دیا گیا۔

شنگھائی رشین سکول اس وقت صرف روسی زبان وادب اور سویت ادب تک محدود تھا۔ عام طور پر   سکول سے فارغ ہونے والے طلبا ء مترجم، مفسر یا روسی زبان کے استاد ہوتے تھے۔

شنگھائی فارن لینگوئج کالج (1952-1950)

1950 میں چین کو خارجی امور اور عالمی تجارت کے لیے ماہر اور پروفشنل افراد کی ضرورت پڑی ، تب سکول نے انگلش زبان کا آغاز کر دیا اور سکول کا نام تبدیل کر کے شنگھائی فارن لینگوئج کالجرکھ لیا۔ اس کالج کا الحاق اِیسٹ چائنہ پپلز ریوولیشن یونیورسٹی سے کیا گیا۔ اس کا کیمپس تی یو ٹونگ روڈ ( جی نان یونیورسٹی کے سابقہ کیمپس کی جگہ) منتقل کیا گیا۔ یہ وہی جگہ ہے، جہاں شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی کا موجودہ ہانکھو کیمپس واقع ہے۔ اپریل 1951 میں مشرقی زبانوں  کا شعبہ قائم کیا گیا، جس میں برمی، ویت نامی اور انڈونیشن زبانوں کے پروگرام پیش کیے گئے۔ اگست 1952 میں شنگھائی فارن لینگوئج کالج ایک مکمل با اختیار کالج بن گیا، جو5 مختلف زبانوں ریشین، انگلش، برمی، ویت نامی اور انڈونیشن میں پروگرام پیش کرنے لگا۔

شنگھائی رشین کالج (1956-1952)

1952 کے وسط میں قومی کالج داخلہ سسٹملایا گیا اور اعلیٰ تعلیم کے تمام ادارے وزارتِ تعلیم کے ماتحت کر دیے گئے۔اس کےنیتجے میں مشرقی زبانوں کا شعبہ پیکنگ یونیورسٹی کی طرف منتقل کر دیا گیا اور کالج کا نام تبدیل کر کے شنگھائی رشین کالج رکھ دیا گیا۔ ستمبر 1952 میں کالج نے تین سالہ پروگرام شروع کیے۔ اسی سال سابقہ سوویت یونین کے پہلے ماہر گروپ کو کالج میں کام کے لیے مصروف کیا گیا، جنہوں نے مختلف نصابی کتب اور رشین ادب سے متعلق کتب تالیف کیں۔

اسی مدت کے دوران، کالج کو تدریسی نظام سے تعلیمی تربیت کی طرف موڑ دیا گیا۔ خاص طور پر رسمی تعلیم کے نظریے کی وضاحت کی گئ، فیکلٹی کو  نئےسرےسے منظّم کیا گیا، تدریس اور تحقیق کے معیار کو بلند کیا گیا۔ دس مختلف        تدریسی اور تحقیقی گروپس تشکیل دیے گیئے، یہ گروپس مختلف مقاصد، عملی مشق، ترجمہ، ادب اور زبان پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے تھے۔ نیا نصاب تشکیل دیا گیا، طلبہ کے نظم و نسق کا نیا نظام بھی متعارف کروایا گیا جو بہت ہی کامیاب رہا۔

شنگھائی فارن لینگوئج انسٹی ٹیوٹ (1994-1956)

1956 میں، سٹیٹ کونسل کی متطوری سے یونیورسٹی ھذا کا نیا نام شنگھائی فارن لینگوئج انسٹی ٹیوٹرکھا گیا۔ اسی انسٹی ٹیوٹ نے انگلش، فرنچ اور جرمن زبانوں کے چارسالہ انڈر گریجویٹ پروگرامز شروع کیے۔ 12 ستمبر 1963 میں، مرکزی حکومت نے یونیورسٹی ھذا کو قومی کلیدی یونیورسٹی کے طور پر شمار کیا، جو براہ راست وزارت تعلیم کے ماتحت ہے۔

1970 کی دہائی میں چین نے اپنی پالیسی میں اصلاحات لائیں اور اپنی پالیسی کو کھول دیا۔ تب چین کو سفارتی امور اور بین الا قوامی تبادلے کے لیے ایسے ماہر ین کی ضرورت بیش آئی، جو غیرملکی زبان  بولنے اور سمجھنے پر قدرت رکھتے ہوں۔ 1982 میں انسٹی ٹیوٹ نے مخصوص زبانوں کے ساتھ مزید زبانوں کے پروگرامات شروع کیے۔ 1983 میں مزید پروگرامات کو شامل کیا گیا۔

اسی دوران انسٹی ٹیوٹ نے تعلیمی نظام اور ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لیے کام شروع کیا۔ ستمبر 1983 میں اسٹیٹ کو نسل کی طرف سے انگلش اور رشین زبانوں میں ڈاکٹر نل ڈگری دینے کی متطوری دی گئ۔ 1993 میں وزارتِ تعلیم اور شنگھائی میونسپل حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، یہ یونیورسٹی سکالرشپ اور طلبہ کے لیے قرض دینے کے ایک نئے نظام کو اپنانے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔

شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی (1994، تاحال):

اسٹیٹ ایجوکیشن کمیشن کی منظوری سے 1994 کو انسٹی ٹیوٹ کا نام شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی” (سی سو) رکھا گیا اور یہ یونیورسٹی بیک وقت اسٹیٹ ایجوکیشن  کمیشن اور شنگھائی میونسپل کے ماتحت ہے۔ 1996 میں یونیورسٹی نے پروجیکٹ 211”  جو کہ سٹیٹ    ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تھا، پاس کر لیا اور اکیسویں صدی کی سو کلیدی یونیورسٹیوں میں سے ایک بن گئی۔

شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی کا نیا کیمپس 2000 میں بنایا گیا، جوکہ شنگھائی کے ضلع سونگ چانگ میں واقع ہے۔ اس کیمپس میں تمام انڈر گریجوئٹ طلبہ کو منتقل کیا گیا۔ ہمارا یہ کیمپس فارن سٹائل کی عمارات کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ جنوری 2007 میں یونیورسٹی کا نیا شعار(ماٹو)بلندیِ اخلاق ،  اعلٰی نظریہ اور تعلیمی معیار متعارف کروایا گیا۔

شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی نے 70 سال پہلے ایک رشین سکول سےسفر کا آغاز کیا تھا اور آج چین کی معروف یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ ہم نے اپنے ملک کو بے شمار تجربہ کار ماہرین دیے، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے نشانات چھوڑے ہیں اور چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔  

ہوئی، جن میں فانگ چونگ، لوپیشن، لینگ دیانگ اور شوچنگ نیان شامل ہیں۔ ان سب حضرات نے تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اپنا کردار ادا کیا اور یونیورسٹی ھذا کی نیک نامی کا سبب بنے۔

Share: