نقشے اور سمتیں

ہمارے کیمپس کا نقشہ:

آپ ہمارے کیمپس کے نقشے، عمارات، دفاتر  اور دیگر معلومات تھری ڈی سی سو میپ پر دیکھ سکتے ہیں۔

شنگھائی کی طرف پرواز:

شنگھائی میں دو انٹرنیشنل  ہوائی اڈے ہانک چھیو اور پودانگ ہیں۔ ہوائ اڈے میں رابطے کا نمبر +862196990 ہے۔ آپ دونوں ہوائی اڈوں سے میٹرو، بس اور ٹیکسی کے ذریعے ہمارے کیمپس آ سکتے ہیں۔ پودانگ سے ہانکھوکیمپس  تک  ٹیکسی یا کار میں 60 منٹ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر 120 منٹ کا وقت لگتا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ:

شنگھائی میں ایک بہترین اور جامع پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود ہے۔ جو مختلف بسوں، ٹیکسیوں اور جامع ییلک ٹرانسپورٹ پر مشتمل ہے۔۔ ان پبلک ٹرانسپورٹ کو آپ  شنگھائی  پبلک ٹرانسپورٹیشن کارڈ کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔

میٹرو لا ئن:

ہانکھو کیمپس میں آنے کے لیے آپ شنگھائی میٹرو لائن 3 لے سکتے ہیں اور Hongkou Football Stadium یا Chifeng Road سٹیشن پر اتر کر  پیدل پہنچ سکتے ہیں۔

سنگ چیانگ کیمپس میں آنے کے لیے آپ شنگھائی میٹرو لائن 9 لے سکتے ہیں اور  Songjiang University Town Station پر اتر سکتے ہیں۔

بس روٹ:

 بس روٹ نمبر 937، 959، 853، 933، 222، 79 اور 875 ہانکھو کیمپس اور اس کےاردگرکے علاقے میں چلتی ہیں۔

بس روٹ نمبر 3، 5 اور 9 سنگ چیانگ کیمپس میں چلتی ہیں۔ ان بسوں کا کرایہ عموما 2یوہان ہوتا ہے۔

کیمپس شٹل سروس:

 یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز کے درمیان فیکلٹی سٹاف اور طلبہ کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Share: