کیمپس کی روایات

کیمپس کی روایات

یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جا مع اور ثقا فتی کیمپس کے لیے فعال ماحول اور اچھی کردار سازی کرنا انتہائی ضروری ہے۔  شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی ایک بہترین اور متنوع کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے مشن بلندیِ اخلاق ،  اعلٰی نظریہ اور تعلیمی معیارکی طرف گامزن ہے۔ یونیورسٹی  کے مختلف طلبہ گروپ کی طرف سے  مفت تعلیمی لیکچرز، کلچر میلہ اور دیگر ا یورنٹس منعقد ہوتے ہیں ۔

ثقافتی تنوع

یونیورسٹی کے تعلیمی سال کے دوران  مختلف  قسم کے ثقافتی پروگرامز ہوتے ہیں، ان پروگرامز میں انٹر کلچرل فیسٹیول، ویلکم ویک، آرٹ فیسٹیول اور چائنیز کلچرل فیسٹیول شامل ہیں۔  یہ پروگرامات یونیورسٹی  میں ثقافتی مامول کو فروغ دینے میں اپنا کردار اداکرتےہیں۔

مختلف سکول اور ان کے ڈیپارٹ مینٹ بھی کلچرل پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں۔  مثلا سکول آف انگلش کی طرف سے شکسپیر ڈرامہ فیسٹیول، سکول آف جاپانیز کی طرف سے کوہاکو، سکول آف یورپین اور لاطینی امریکہ کی طرف سے سروینٹز فیسٹیول، جرمن ڈیپارٹمنٹ کی طرف  سے جرمن کلچرل ویک، فرنچ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فرنچ فلم ڈبنگ کا مقابلہ، اور  ریشین ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وولگا ماسگوریڈ بال ۔

Share: