کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ
کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ ایک غیر منافع بخش پبلک ادارہ ہے، جو چین کی حکومت کے ماتحت کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کا مقصد یہ ہے کہ چین کی زبان اور ثقافت کو فروغ دیا جائے اور چین اور پوری دنیا کے درمیان ثقافتی تبادلے کے لیے سہولت فرا ہم کی جائے۔ اس وقت 134 مختلف ممالک میں 500 سے زائد کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ اور ایک ہزار کنفوشیوس کلاس رومز قائم ہو چکے ہیں۔
چین کی لینگوئج ایجوکیشن اور کلچر سٹڈیز میں بلند مقام رکھنے کی وجہ سے، شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی نے ایشیاء، یورپ اور امریکہ میں 8 کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ قائم کیے ہیں۔ اس یونیورسٹی نے چائنہ زبان نہ بو لنے والوں کے لیے نصابی کتب بھی شائع کی ہیں۔
۱ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ ، اورنٹیل سٹڈیز یونیورسٹی آف نےپولس، اٹلی
۲ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ،اوساکا سانگ یونیورسٹی ،جاپان
۳ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ ،پونتی فیکل کیتھولک یونیورسٹی، پیرو
۴ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف سیجڈ، ہنگری
۵ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ میدرید، سپین
۶ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ، حسنIIیونیورسٹی-کاسابلانکا، مراکش
۷ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ، سمرقند، ازبکستان
۸ کنفوشیوس انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی واٹرلو، کنیڈا