ورزش اور کھیل

کھیل سب کے لیے: 

شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی میں روایتی کھیلوں، بیس بال اور گوکوغیر معمولی  اہمیت  حاصل ہے۔ بیس بال ٹیم اور گو ٹیم نے نیشنل  اور انٹرنیشنل سطح پر بیترین کا میابیاں حاصل کی ہیں۔ ہماری بیس بال ٹیم نے میجر لیگ بیس بال کے ساتھ شراکت  داری قائم کر کے چین میں اس کھیل کو فروغ دیا ہے۔

شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی میں کھیل کو لطبور  فن لیا جاتا ہے، تاکہ طلبہ کے اندر مقابلے کا جذبہ پیدا  ہو۔ کیمپس میں سالانہ  سپورٹس ڈے اور صدارتی کیمپس سیریز باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، اس طرح طلبہ کو موقع ملتا ہے کہ وہ ٹیم ورک اور صحت مندسر گرمیوں میں حصہ لیں۔ یونیورسٹی میں آپ کے لیے کھیل کے بہت سے مواقع ہیں۔ یونیورسٹی میں دو سٹیڈیم،  جمنازیم، سویمنگ پول اور اندرونی بیرونی کھیلوں کے کمرے اور  فیلڈز ہیں۔ ہمارے ہانکو   کیمپس کے ساتھ ہی  ہانکو فٹبال سٹیڈیم ہے، جو شنگھائی کا معروف سٹیڈیم ہے۔

Share: