ہمارے کیمپس
ہانکو کیمپس:
ہمارا ہانکو کیمپس شنگھائی شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ کیمپس کے ساتھ ہی لوشن پارک ہے۔ اس کیمپس کا مجموعی رقبہ 16.9 ایکڑ ہے۔ کیمپس کے ارد گرر پر سکون اور خوب صورت ماحول سے آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یہ کیمپس پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ اور انٹرنیشنل طلبہ کی تعلیم و تحقیق کے مختص کیا گیا ہے۔
سونگ چیانگ کیمپس:
شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی کا سونگ چیانگ کیمپس، سونگ چیانگ یونیورسٹی ٹاون میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 57.8 ایکڑ ہے۔ اس کیمپس میں انڈر گریجویٹ کے تعلیمی پرگرامز پیش کیے جاتے ہیں۔
یہ کیمپس اپنی طرز تعمیر، لنیڈ سکیپنگ اور مختلف بلڈنگ سٹائل کی وجہ سے معروف ہے۔ مثال کے طور پر سکول آف ایشین اینڈ افریقین سٹڈیز کی بلڈنگ کا اسلامی طرزفکر کا سٹائل ہے۔ رشین ڈیپارٹمنٹ کا سٹائل بازنطینی ہے، سکول آف انگلش کا طرز تعمیر و کٹوریا سٹائل کا ہے۔ سکول آف جاپانیز کلچر سٹڈیز کا جاپانیز سٹائل ہے۔